کھیل
جینک سینر اور ایگا سوائیٹک کا ومبلڈن چیمپیئنز ڈنر میں رومانوی رقص

کراچی:ومبلڈن چیمپیئنز ڈنر میں جینک سینر اور ایگا سوائیٹک نے مل کر رومانوی رقص سے سماں باندھ دیا۔اس موقع پر مینز سنگلز کے اطالوی فاتح بلیک ٹائی سوٹ میں جلوہ گر ہوئے، ایگا نے بھی جامنی رنگ کا دلکش لباس زیب تن کیا۔دونوں نے تقریب کے دوران اسٹیج پر ایک مختصر رقص کیا، جس سے محفل میں موجود افراد نے اندازاً 20 سیکنڈز لطف اٹھایا، ان کے رقص کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل رہی۔ومبلڈن کا چیمپیئنز ڈنر دراصل 1977 سے وشال چیمپیئنز بال کے طور پر جانا جاتا رہا ہے۔جینک سینر نے مینز سنگلز فائنل میں کارلوس ایلکاریز کو مات دی تھی جبکہ ایگا سوائیٹک نے ویمنز سنگلز کے فیصلے کن معرکے میں امریکی کھلاڑی انیسمووا کو زیر کیا تھا۔