چین: معدے کے معائنے کیلئے AI کیپسول، 8 منٹ میں مکمل جانچ

چین میں معدے کے طبی معائنے کے لیے سائنس دانوں نے نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔سائنس دانوں نے ایک اے آئی سے چلنے والا ایک نیا کیپسول تیار کیا ہے جو روایتی اینڈو اسکوپی کے متبادل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔مریض کو صرف یہ کیپسول نگلنا ہوتا ہے، اور تقریباً آٹھ منٹ میں مکمل معائنہ ہو جاتا ہے۔ اس عمل میں کسی نلکی کی ضرورت نہیں ہوتی، نہ ہی مریض کو بے ہوش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس جدید ٹیکنالوجی کی قیمت 280 امریکی ڈالر (78 ہزار 996 پاکستانی روپے) سے بھی کم ہے، جس کے باعث یہ طبی سہولت تک رسائی مزید آسان ہو رہی ہے۔ماہرین کے مطابق اس کم لاگت اور سہل طریقۂ کار کے باعث زیادہ سے زیادہ مریضوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے، اور نظامِ صحت پر بوجھ بھی نمایاں طور پر کم ہوگا۔یہ نئی پیشرفت نہ صرف مریضوں کے لیے راحت کا سبب ہے بلکہ طبی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل بھی تصور کی جا رہی ہے۔



