بین الاقوامی
Trending

طالبان کا حج فنڈز میں بچ جانے والی رقم کو حاجیوں میں برابر تقسیم کرنے کا اعلان

ڑ افغانستان کی طالبان حکومت نے ایک حیران کن اور مثبت قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج کے اخراجات میں بچ جانے والی رقم حاجیوں میں تقسیم کی جائے گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی وزارتِ حج و اوقاف کے وزیر شیخ نور محمد ثاقب نے کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔شیخ نور محمد ثاقب نے میڈیا کو بتایا کہ رواں سال عازمین حج کے لیے 8 ارب 27 کروڑ 80 لاکھ افغانی کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔انھوں نے مزید بتایا کہ تاہم انتظامی اخراجات اور سعودی عرب میں مختلف خدمات کی ادائیگی کے بعد 11 ملین سے زائد افغانی رقم بچ گئی۔وزیر حج و عمرہ نے بتایا کہ یہ رقم واپس قومی خزانے میں جمع کرانے کے بجائے انصاف کے تقاضے کے تحت حاجیوں کو واپس کی جائے گی۔انھوں نے مزید بتایا کہ 2 لاکھ 80 ہزار افغان حاجیوں کو فی کس 3 ہزار 936 افغانی واپس کیے جائیں گے اور ایسا تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button