آنکھ کی تصویر سے خون کی کمی بتانے والی ایپ تیار

665

لاہور: طبی ماہرین نے ایک ایسی ایپ بنائی ہے جو صرف ایک تصویر کے ذریعے جسم میں خون کی کمی سے متعلق کافی حد تک درست معلومات دے سکتی ہے، اب خون میں ہیموگلوبن کی کمی کیلئے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔

اس ایپ کے استعمال سے اب مریضوں خون کی کمی سے متعلق جاننے کیلئے ہیموگلوبن ٹیسٹ نہیں کروانا پڑے گا بلکہ ڈاکٹروں کو مریضوں کا ڈیٹا تفصیلی معلومات کے ساتھ بروقت دستیاب ہو گا۔ ابھی اس ایپ کی آزمائش جاری ہے، کامیابی کی صورت میں اس کا حتمی ورژن پیش کیا جائےگا۔
اس سے قبل ماہر ڈاکٹر آنکھوں کی سرخی سے خون کی کمی کا اندازہ لگاتے تھے لیکن انسانی غلطی کے سبب ڈاکٹروں سے کئی مرتبہ غلط معلومات بھی مریضوں کو فراہم کر دی جاتی تھیں۔ اب اس ایپ سے امید ہے کہ ہیموگلوبن ٹیسٹ جیسے طویل عمل کے بغیر ہی فوری اور درست معلومات مریضوں اور ڈاکٹروں کو دستیاب ہو سکیں گی۔
اس ایپ کا مزید فائدہ یہ بھی ہے کہ خون کے کینسر میں مبتلا افراد میں بھی ہیموگلوبن شمار کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جس کیلئے مزید کسی آلے کی ضرورت بھی نہیں۔ اگر یہ ایپ کامیاب ہو جاتی ہے تو مریضوں کیلئے کم قیمت سہولت میسر آجائے گی۔