عالمی ادارہ صحت اور 37 ممالک نے کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے کے لیے ویکسین، ادویات اور تشخیصی آلات کی عام ملکیت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹنٹ قوانین اس اہم ترین اشیا کی سپلائی میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔
ترقی پذیر ممالک کے اس اقدام کو زیادہ تر تنظیموں بشمول ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی جانب سے پذیرائی ملی۔
ترقی پذیر اور چند چھوٹے ممالک کو خدشہ ہے کہ امیر ممالک ویکسین کی تلاش میں وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور وہ کامیابی کے بعد اس قطار میں سب سے آگے کھڑے ہوجائیں گے۔
کوسٹا ریکا کے صدر کارلوس الوارادو کا کہا تھا کہ ’ویکسینز، ٹیسٹس، ڈائیگنوسٹکس، علاج اور دیگر اہم چیزیں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے اہم ہیں اور انہیں عالمی سطح پر عوام کی بہتری کے لیے دستیاب ہونا چاہیے‘۔