دولا: بارسلونا اور چیلسی کلب کے لیجنڈری فٹبالر سیموئل ایتھو خطرناک ٹریفک حادثے کی زد میں آکر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک کیمرون سے تعلق رکھنے والے سابق فٹبالر سیموئل ایتھو ایتھو شادی کی تقریب سے گھر واپس آرہے تھے اس کے دوران بس اور ان کی گاڑی کے درمیان تصادم ہوگیا۔
کیمرون کے شہر دولا میں ایک شادی کی تقریب سے سیموئل کی گھر واپسی کے دوران حادثہ پیش آیا۔ 39 سالہ سابق کھلاڑی کے جسم پر معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سیموئل محفوظ ہیں انہیں اسپتال سے جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔
پولیس نے بتایا کہ اس حادثے کے دوران بس نے دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جن میں ایک کھلاڑی جبکہ دوسری مقامی شہری کی تھی، بس ڈرائیور کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔