ملائشین وزیر اعظم نے خود کو قرنطینہ کر لیا

305

کوالالمپور: ملائشین وزیراعظم محی الدین یاسین نے خود کو چودہ روز کیلئے قرنطینہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائشیا کے وزیر مذہبی امور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملائشیا کے وزیر اعظم نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملائشین وزیر مذہبی امور نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

اجلاس میں شریک دیگر حکام بھی چودہ روز حفاظتی ماحول میں گزاریں گے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب  دنیا میں 10 لاکھ 45 ہزار 942 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 56 لاکھ 98 ہزار 262 متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 68 لاکھ 66 ہزار 678 ہو گئی ہے اور 77 لاکھ 85 ہزار 642 ایکٹیو کیسزہیں۔