سعودی عرب: ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاتون کے خلاف پولیس کی کارروائی

251

ریاض: سعودی عرب میں انٹرنیٹ پر ایک وائرل ویڈیو میں خاتون نے نازیبا زبان استعمال کی ہے جس پر پولیس نے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک خاتون کی جانب سے نازیبا زبان استعمال کی گئی، جس پر مذکورہ خاتون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا گیا ہے۔

ریاض پولیس کے معاون ترجمان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں نازیبا زبان استعمال اور دشنام طرازی کرنے والی خاتون کی شناخت بھی ہو گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر انفارمیشن کرائمز کے انسداد کا قانون لاگو ہوگا، سیکورٹی فورس کے ماہرین نے یہ بھی معلوم کر لیا ہے کہ ویڈیو کس نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔