ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارت پر عائد پابندی ختم کردی مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کا مرحلہ وار آغاز ہوگیا۔
سعودی عرب نے سات ماہ بعد مرحلہ وار عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی ہے،عمرہ کی اجازت تین مرحلوں میں دی گئی ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق ایس او پیز کے تحت پہلا مرحلہ شروع ہوگیا جس میں 6 ہزار سعودی شہری اور وہاں مقیم غیر ملکی عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال مارچ میں سعودی حکومت نے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی تھی۔