ناسا نے اربوں روپے سے بنا ٹوائلٹ، خلا میں سلاد اگانے کا سسٹم خلائی اسٹیشن بھیج دیا

252

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اربوں روپے کی لاگت سے کئی سال کی محنتوں کے بعد تیار کیا جانے والا جدید ٹوائلٹ، خلا پر سلاد اگانے کا سسٹم، کینسر کے مرض کا علاج کرنے والا نظام اور جدید ورچوئل کیمرے سے لیس واکنگ سسٹم خلائی اسٹیشن بھجوا دیا۔

ناسا کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے نارتھ روپ گرومن اسپیس سینٹر سے 800 پاؤنڈ وزن کی سائنسی مشینوں، بیت الخلا اور دیگر چیزوں کو کارگو راکٹ کے ذریعے 3 اکتوبر کو خلائی اسٹیشن بھجوایا گیا۔

مذکورہ کارگو راکٹ کو 2 اکتوبر کو بیت الخلا اور سلاد اگانے والے نظام سمیت دیگر سائنسی مشینوں کو خلائی اسٹیشن لے جانا تھا مگر تکنیکی وجوہات کی بنا پر اسے اس وقت نہیں بھیجا گیا اور بعد ازاں اسے 3 اکتوبر کو روانہ کیا گیا۔

ناسا کے مطابق کارگو راکٹ 5 اکتوبر کی شب سے پہلے خلائی اسٹیشن پہنچ جائے گا۔