اٹلی اور فرانس میں سیلاب نے تباہی مچادی

277

روم: اٹلی اور فرانس کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق اٹلی اور فرانس میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے پہاڑی علاقوں سے سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں درجنوں گھر تباہ ہوگئے۔

اٹلی میں سیلابی ریلے سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں ایک لاش ریسکیو ادارے کے ایک اہلکار کی ہے جب کہ دوسری لاش ایک شہری کی ہے۔ اٹلی کے اسپتالوں میں 70 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے۔