مقبوضہ کشمیر: ‘دہشتگرد’ قرار دے کر قتل کیے گئے 3 افراد کی میتیں اہل خانہ کے حوالے

255

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں سرکاری تفتیش کاروں نے ان 3 افراد کی میتیں قبرکشائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیں، جن کے بارے میں 2 ہفتے قبل بھارتی فوج نے ایک غیرمعمولی اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے اہلکاروں نے قتل میں قانونی اختیارات سے تجاوز کیا اور انہیں غلطی سے ‘پاکستانی دہشت گرد’ سمجھ بیٹھے۔

بتایا گیا کہ پولیس کا کہنا تھا کہ مغربی ضلع بارامولا میں پولیس اور میڈیکل حکام کی ایک ٹیم نے تینوں افراد کی مدفون میتوں کو نکالا اور جنوبی ضلع راجوڑی میں ان کے دوردراز گاؤں میں تدفین کے لیے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔

ان تینوں افراد میں سے ایک کے والد محمد یوسف کا کہنا تھا کہ تینوں کا سفاکانہ قتل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہمارے بچے بے گناہ ثابت ہوئے اور اب ہم انصاف کے منتظر ہیں، قاتلوں کو انصاف کا سامنا کرنا ہوگا’۔