80 سال کے فٹ بالر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

277

جنون کی حد تک فٹ بال کھیلنے والے 80 سالہ برطانوی فٹ بالر پیٹر ویبسٹر جمعہ کے روز اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔

پیٹر ویبسٹر انگلینڈ کے شہر پرسٹن میں پیدا ہوئے اور اب وہ آسٹریلیا میں رہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں جس طرح سے پہلے میچز میں اپنا حصہ ڈالتا تھا اس طرح سے اب نہیں کھیل پا رہا۔

80 سالہ پیٹر ویبسٹر نے 15 سال کی عمر سے فٹ بال کھیلنا شروع کی اور بعدازاں انہوں نے 20 اور 30 کی دہائی میں ویلش لیگز میں بہت سے ٹیموں کے لیے فٹ بال کھیلی۔

پیٹر ویبسٹر کو مقامی کھیل کا لیجنڈ مانا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے نام سے منسوب ایک مقابلہ بھی کھیلا جاتا ہے جسے ’پیٹر ویبسٹر کپ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

پیٹر نے اس عمر میں بھی فٹ بال کھیلنے کے حوالے سے اپنی صحت کا راز بتایا کہ وہ روزانہ سائیکل چلانے کے ساتھ دوڑ کے لیے بھی جاتے ہیں۔