بالی وڈ‌ اداکاراؤں‌ دپیکا، سارہ اور شردھا کے موبائل فون ضبط

275

ممبئی: بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت سے متعلق تحقیقات کے دوران نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بالی وڈ اداکاراؤں دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور کے موبائل فون ضبط کر لئے ہیں۔

منشیات کیس میں مدد کیلئے تینوں اداکاراوں کے فونز کی فرانزک تحقیقات کرائی جائیں گی۔ سوشانت کی موت سے متعلق تحقیقات کے دوران ریا چکربورتی کے اس انکشاف کے بعد کہ بالی وڈ کی 28 شخصیات منشیات استعمال کرتی ہیں، نارکوٹکس بورڈ کی طرف سے اداکارہ راکو پریت سنگھ اور ڈیزائنر سیمون کھمباٹا سے بھی پوچھ گچھ کا امکان ہے۔

تحقیقاتی اداروں کو دپیکا پڈوکون کی مینجر کرشمہ پرکاش کے فون سے کچھ واٹس ایپ میسجز ملے تھے جن میں منشیات سے متعلق بات چیت کی گئی تھی، ان میسجز میں دپیکا پڈکون اپنی میجر کو حشیش لانے کی ہدایات دے رہی تھیں۔