گلشن گروور کو شاہ رخ کی پٹائی کرنا مہنگا پڑ گیا

335

ممبئی: بھارتی فلموں میں ولن کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار گلشن گروور نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان کی پٹائی کرنے کی وجہ سے انہیں مراکش کا ویزہ دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔

بھارت میں ایک ریئلٹی شو کے دوران گلشن گروور نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ دوسری فلائٹ کے انتظار میں مراکش میں ایئرپورٹ پر رکنا پڑا تو سوچا کہ کیوں نہ انتظار کرنے کے بجائے مراکش کی سیر ہی کرلی جائے۔

اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے گلشن گروور ائیرپورٹ پر ایک امیگریشن خاتون افسر کو ایک دن کے ویزے کے لیے درخواست دیدی لیکن حیران کن طور پر خاتون افسر نے ویزا دینے سے صاف انکار کر دیا۔