اسلام آباد: ٹریڈ اینڈ ڈیوپلمنٹ رپورٹ 2020 (ٹی ڈی آر 2020) میں خبردار کیا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے باعث ہونے والی کساد بازاری کی وجہ سے عالمی سطح پر 2021 کے اختتام تک آمدنی میں 120 کھرب ڈالر کے نقصان کا خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے ٹریڈ اینڈ ڈیوپلمنٹ (یو این سی ٹی اے ڈی) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کے علاوہ 2021 میں نمو میں بحالی کے باعث بے روزگاری میں اضافے کا خدشہ ہے اور یہ معاشی طور پر مستحکم ممالک میں سے متعدد میں دوہرے ہندسے میں بھی جاسکتی ہے۔