متحدہ عرب امارات میں شراب کیلیے پرمٹ کی شرط ختم

353

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے شراب خریدنے اور پینے پر عائد پرمٹ کے قانون کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

دبئی نے بھی پہلے ہی اس ضمن میں قوانین میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔ حکم نامہ کے مطابق یہ اقدام سیاحت کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔

شراب خریدنے والے شخص کی عمر 21 سال ہونی چاہیے اور اسے پرائیویٹ جگہ یا پھر مخصوص جگہ پر پیا جاسکتا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ مسلمان بھی شراب خرید سکتے ہیں یا نہیں۔

قبل ازیں پرمٹ صرف غیرمسلموں کو جاری کئے جاتے تھے۔ حکم نامے کے اجرا کے ساتھ ابوظبی میں شراب کے فروخت پر قانونی پابندی ختم ہوگئی ہے۔

دریں اثنا ابوظہبی میں شراب کی دکانیں کسی کو شراب فروخت کرنے سے پہلے پرمٹ دکھانے کے لیے بالعموم نہیں کہتی تھیں تاہم تکنیکی طور پر وہ ایسا کرنے کی مجاز تھیں۔