اسرائیل سے معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، بحرین

439

بحرین کے فرمانروا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ کسی ادارے یا طاقت کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی ہے۔

بحرین کی سرکاری خبر ایجنسی نے کابینہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بحرین، فلسطین اور 2002 کے عرب امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

فلسطین کے حوالے سے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ فلسطینیوں کے ساتھ ریاستی سطح پر اسرائیل سے تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی 1967 جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں سے اسرائیل کی مکمل دستبرداری کی حمایت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ بحرین اور متحدہ عرب امارات نے رواں ماہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والی اولین عرب ریاستیں بن گئی تھیں۔