بھارت میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک، 35 زخمی

315

ممبئی: بھارت میں تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر 11 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 35 افراد کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں 40 سال پرانی تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی، اس عمارت میں 20 خاندان آباد تھے۔ عمارت گرنے سے تمام رہائشی ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ادارے کے 40 امدادی کارکنوں نے ملبے سے 35 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ 11 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔