ہانگ کانگ: بہت جلد بھاری بھرکم ڈیسک ٹاپ پی سی کو آپ جیب میں رکھ کر گھوم پھرسکیں گے کیونکہ اس وقت مٹھی میں سمانے والا دنیا کا مختصر ترین پرسنل کمپیوٹر انٹرنیٹ فنڈنگ کے مراحل سے گزررہا ہے۔
کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ، انڈی گو گو پر دستی پی سی کی تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔ اسے جی ایم کے نیوک باکس کا نام دیا گیا ہے۔ آج کی تیزرفتار دنیا میں یہ کمپیوٹر جیب میں سماکر آپ کو مکمل ڈیسک ٹاپ پی سی کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اس میں طاقتور انٹیل کور فور پروسیسر نصب ہے جو اسے دنیا کا سب سے چھوٹا ڈیزائن بناتا ہے۔ اس کے علاوہ گنجائش کو 8 جی بی سے بڑھا کر 512 جی بی تک لے جایا جاسکتا ہے۔ اس کا آؤٹ پٹ فور کے کا ہے اور ان پٹ آؤٹ پٹ کے لیے معیاری اور لچکدار پورٹس لگائی گئی ہیں۔