لاہور: کورونا فری قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا راستہ صاف ہوگیا جب کہ کرکٹرز اور معاون اسٹاف ارکان کی دوسری رپورٹس بھی منفی آ گئیں۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے قبل وضع کردہ کورونا پروٹوکولز کے تحت صوبائی ایسوسی ایشنز کی 6ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں اور معاون سپورٹ اسٹاف کے 2کورونا ٹیسٹ منفی آنالازمی ہے۔
ان تمام104افراد نے پہلی جانچ اپنے طور پر متعلقہ شہروں میں کراتے ہوئے رپورٹس پی سی بی کو جمع کرا دی تھیں،ان میں صرف ایک کی رپورٹ مثبت آئی جس پر سینٹرل پنجاب، خیبر پختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کے اسکواڈز نے ملتان کے مقامی ہوٹل جبکہ سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں نے مریدکے کنٹری کلب میں رپورٹ کردی، جمعے کو دونوں سینٹرل اسٹیشنز پر پی سی بی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں سیمپل جمع کیے گئے تھے۔