ڈینش سائیکلسٹ نے ٹور ڈی فرانس کا 19واں مرحلہ اپنے نام کر لیا

248

پیرس: ڈینش سائیکلسٹ نے ٹور ڈی فرانس کا 19واں مرحلہ اپنے نام کر لیا، میدانی ٹریک رائیڈرز نے خوب زور بازو دکھایا۔

پیرس کے خوبصورت قدرتی مناظر میں ٹور ڈی فرانس کا 19واں مرحلہ بھی مکمل ہو گیا، میدانی ٹریک پر رائیڈرز کی مہارتوں، پھرتیوں اور جیت کی لگن سے زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملی۔

ایک سو چھیاسٹھ اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ سب سے پہلے ڈنمارک کے کریغ اینڈرسن KRAGH ANDERSEN نے تین گھنٹے، چھتیس منٹ اور 33 سیکنڈ میں طے کیا، سائیکلنگ کے سپر میگا ایونٹ میں سلووینا کے پرائمز روگلک کی ہی مجموعی برتری برقرار ہے۔