آئندہ تھری پیس سوٹ ورنہ گھاگھرا پہن کر سوئمنگ کروں گا: وسیم اکرم، تنقید کرنیوالے بزدل قرار

312

لاہور:لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے ایک ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ تھری پیس سوٹ ورنہ گھاگھرا پہن کر سوئمنگ کروں گا۔

وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سوئمنگ پول میں موجود تھے تاہم ان کی ویڈیو پر کچھ لوگوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

جس کے جواب میں وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں ایک ویڈیو جاری کی اور ساتھ ہی لکھا کہ آج صبح یہ ویڈیو خاص طور پر ٹرولز اور بدتمیز لوگوں کے لیے ہے۔