مارننگ شوزمیں ریٹنگ کیلئے لوگوں کورلایا جاتا ہے، نوربخاری کی ندا یاسرپرتنقید

284

کراچی: سابق اداکارہ نوربخاری نے ندا یاسر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے مارننگ شوز میں متاثرین کو بلایا جاتا ہے اور پھر ریٹنگ کے لیے انہیں رلایا جاتا ہے۔

مارننگ شوکی میزبان ندا یاسر زیادتی کے بعد قتل ہونے والی مروہ کے والدین کو شومیں بلاکران سے بچی کے کیس سے متعلق انتہائی غیر سنجیدہ سوالات پوچھنے پرپچھلے کچھ دنوں سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

سیاستدان و میزبان عامر لیاقت کی سابق بیوی بشریٰ اقبال نے بھی ندا یاسر کی اس حرکت پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’’خدارا یہ قوم کی بچیاں ہیں، ہماری بیٹیاں ہیں، ان کے ساتھ پہلے زیادتی ہوتی ہے اس کے بعد بار بار زیادتی ہوتی ہے۔