ارطغرل غازی کے ’دوآن الپ‘ پاکستان پہنچ گئے

309

اسلام آباد: ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار پاکستان پہنچ گئے۔

مشہور ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش اداکار جاود چتن گنر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ترکش اداکار نے پاکستانی مداحوں کو پاکستان آنے کی خبر انسٹاگرام پر دی جہاں انہوں نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک موسیقی پروگرام کی ویڈیو بھی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گڈ مارننگ اسلام آباد۔

 

ترکش اداکار جاود چتن گنر مصور عباسی ایڈووکیٹ کی درخواست پر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔