آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کو سپر مارکیٹ میں ملازمت کی پیشکش کیوں ہوئی؟

393

ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ فرانسس مک ڈورمنڈ کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی حالیہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک سپر مارکیٹ میں ملازمت کی پیشکش کی گئی تھی۔

فرانسس مک ڈورمنڈ کی حالیہ فلم نومیڈ لینڈ کی نمائش وینس اور ٹورنٹو فلم فیسٹیولز میں کی گئی ہے جیہاں اس فلم کو بے حد سراہا گیا۔

فلم خانہ بدوشوں کے بارے میں ہے جو وین میں اپنی زندگی کسمپرسی کی حالت میں گزارتے ہیں، فرانسس اس میں ایک بیوہ خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ان کے مطابق جب وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے ایک سپر مارکیٹ میں موجود تھیں اور فلم کی شوٹنگ جاری تھی تو انہیں وہاں ملازمت کی پیشکش ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک فارم دیا گیا کہ اگر میں یہاں ملازمت کی خواہش رکھتی ہوں تو اسے پر کردوں۔

فرانسس کا کہنا ہے کہ فلم کے کردار کے لیے ان کا حلیہ اور انداز نہایت حقیقی معلوم ہورہا تھا تب ہی انہیں ایسی پیشکش ہوئی، اور وہ اس پر اتنی خوش ہوئیں کہ انہوں نے فلم کے ڈائریکٹر کو بھی جا کر اس کے بارے میں بتایا۔

فلم نومیڈ لینڈ کو اس کے موضوع کی وجہ سے وینس فلم فیسٹیول میں بے حد سراہا گیا اور حاضرین نے فلم کے لیے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔

2 بار آسکر جیتنے والی اداکارہ فرانسس کا کہنا ہے کہ یہ کردار ان کے دل کے بہت قریب ہے اور اس کے لیے انہوں نے کئی روز خانہ بدوشوں ے ساتھ گزارے۔