امریکی ٹیکنالوجی کمپنیز ٹیسلا، اسپیس ایکس، نیورا لنک اور دی بورنگ کمپنی کے بانی 49 سالہ ایلون مسک کی دولت میں اضافہ ہونے کے بعد وہ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے۔
ایلون مسک کی دولت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریبا 30 ارب ڈلر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد وہ اب صرف بل گیٹس اور جیف بزوز سے غریب رہ گئے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ ماہ 22 اگست کو ہی ایلون مسک دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بنے تھے اور اس وقت ان کے اثاثوں کی مالیت 84 ارب ڈالر سے زائد تھی۔
لیکن اب ان کے اثاثوں میں مزید اضافہ ہوگیا، جس کے بعد انہوں نے دولت میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔