بابر اعظم کا انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ سے معاہدہ طے پا گیا

258

لندن:  قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا انگلش کاؤنٹی ٹیم سمرسیٹ سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق بابر اعظم کو انگلینڈ ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ بابر اعظم دورہ انگلینڈ کے فوری بعد سمرسیٹ کاونٹی کو جوائن کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم 2 ستمبر سے 4 اکتوبر تک سمرسیٹ کی نمائندگی کریں گے، اور انگلش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے آخری 7 میچز اور ناک آوٹ راونڈ کیلیےدستیاب ہوں گے۔