لاس اینجلس : ہالی ووڈ کے مشہور ایکشن اداکار انتونیو بانداریس 21 دن بعد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے، رواں ماہ انہوں نے اپنی ساٹھویں سالگرہ کرونا زدہ رہ کر منائی تھی۔
ساٹھ سالہ انتونیو بانداریس نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلر کے ذریعے اپنے پرستاروں کو آگاہ کیا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے لے کر انہوں نے لمبی مدت کے دوران کس طرح اس انتہائی تکلیف دہ وبائی مرض سے نبرد آزما ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران ان کی سالگرہ کا دن جوکہ 10اگست کو ہوتی ہے وہ بھی انھوں نے وبا سے نمٹتے ہوئے گزارا۔ ماسک آف زورو کے حوالے سے ہسپانوی اور میکسیکن حلقوں میں انتہائی مقبول انتونیو بانداریس نے بتایا کہ اکیس روز تک منظم پابندی یا قرنطینہ پر مبنی اس مدت کے بارے میں اب میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ آج میں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔