ٹک ٹاک کے سی ای او نے استعفیٰ دے دیا

306

دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہوتی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کیون مئیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیون مئیر کا کہنا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کے سربراہ کی حیثیت سے ان کے کردار کا دائرہ ان کے انتظامی اختیارات سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ کمپنی واشنگٹن سے لڑ رہی ہے۔

واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو کا کمپنی چھوڑنے کا فیصلہ ٹک ٹاک کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف ایگزیکٹیو آرڈر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے جو ویڈیو شیئرنگ ایپ کو امریکہ میں کاروباری لین دین کرنے سے روک رہا ہے۔