یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 31 اگست سے ہوگ

400

نیویارک : یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے 140 ویں ایڈیشن کا باضابطہ آغاز 31 اگست سے امریکہ میں ہوگا۔ یہ رواں سال کا دوسرا گرینڈ سلام ایونٹ ہوگا جو امریکہ کے مشہور شہر نیویارک میں شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یو ایس ٹی اے بلی بِل جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں آؤٹ ڈور ہارڈ کورٹس پر بغیر تماشائیوں کے بند دروازوں کے پیچھے کھیلا جائے گا۔رواں سال مارچ میں دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جہاں پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں وہاں ٹینس کھیل کو بھی بہت نقصان پہنچا ہے۔ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مارچ کے بعد ٹینس کا پہلا بڑا ایونٹ ہوگا۔ میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہونگے۔