امام الحق گرِ پڑے

188

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق مسلسل تین میچز میں بینچ پر بیٹھے بیٹھے تھک گئے۔ تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی اننگز کے دوران امام الحق اپنی سیٹ سے کھڑے ہوئے تو توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نیچے گرگئے۔

اس منظر اور ساتھی کھلاڑیوں کی ہنسی کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جب کہ خود امام الحق بھی حیرت زدہ ہوگئے اور اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔

خوشگوار واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین اپنے اپنے انداز میں اس پر تبصرہ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ امام الحق کو تینوں میچوں میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا اور انہوں نے بینچ پر ہی بیٹھے ٹیسٹ سیریز گزاری ہے۔