سپر ہیرو فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کو اکتوبر میں ریلیز کرنے کا اعلان

199

طویل انتظار کے بعد بالآخر ہولی وڈ کی لیڈی سائنس فکشن فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

’ونڈر وومن 1984‘ کا پہلا ٹریلر گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز کیا گیا تھا، جس کے ساتھ ہی فلم کو رواں برس جون میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر ’ونڈر وومن 1984‘ کو اکتوبر 2019 میں ریلیز کرنے کا عندیہ دیا گیا گیا تھا لیکن بعد ازاں پروڈکشن ہاؤس وارنر برادرز نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فلم کو جون 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

لیکن پھر دنیا بھر میں کورونا کی وبا پھیلنے کے باعث ایک بار پھر ’ونڈر وومن 1984‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرکے اسے اگست 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔