عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو خاصا نقصان پہنچا ہے، وبا کے باعث جہاں متعدد فلموں کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوئیں تو وہیں فنکاروں کو روزگار کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار احد رضا میر افسردہ ہیں کیونکہ رواں سال انہیں ولیم شیسکپیئر کے تھیٹر ‘ہیملٹ’ (دی ٹریجڈی آف ہیملٹ پرنس آف ڈنمارک) میں اداکاری کے جوہر دکھانے تھے لیکن کورونا وائرس کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا ہے۔