گوگل میپس کو اب پہلے سے زیادہ بہتر بنادیا گیا

240

گوگل نے اپنی مقبول ترین سروس میپس کو ری ڈیزائن کرتے ہوئے کسی مقام کے قدرتی خصوصیات کے درمیان فرق کو پہچاننا آسان بنادیا ہے۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اب برفانی ٹکڑے ہوں، صحرا، ساحل یا گھنے جنگلات، لوگوں کے لیے میپس پر انہیں شناخت کرنا آسان ہوگا۔

یہ ری ڈیزائن نئی میپس سروس 220 ممالک اور خطوں میں دستیاب ہوگی جہاں ابھی گوگل میپس سپورٹ موجود ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ مخصوص شہروں میں اسٹریٹ میپس اب پہلے سے زیادہ تفصیلی ہوں گے۔

گوگل کے مطابق ری ڈیزائن میپس کے لیے سیٹلایئٹ امیجری اور ایک نئی کلر میپنگ الگورتھم تیکنیک کو استعمال کیا گیا ہے۔

اس کے نتیجے میں مخصوص حصوں جیسے برفانی چوٹیوں، گھنے جنگلات، سرسبز میدان اور ریتیلے ساحلوں میں فرق کرنا آسان ہوگیا ہے۔

نیچے آئس لینڈ کے نقشے میں اس تیکنیک سے آنے والے فرق کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔