بولی وڈ میں کوئی ’مافیا‘ نہیں، نصیر الدین شاہ

260

بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار 70 سالہ نصیر الدین شاہ نے بھارتی فلم انڈسٹری میں ’مافیا‘ اور ’اقربا پروری‘ جیسے موضوعات پر کھل کر بات کرتے ہوئے انہیں کچھ لوگوں کے دماغ کی خرافات قرار دیا ہے۔

فلموں میں منفی، مثبت، کامیڈی، مرکزی اور معاون سمیت ہر طرح کے کردار ادا کرنے والے نصیر الدین شاہ اگرچہ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر کھل کر بات کرتے اور حکومت کی مخالفت کرتے آئے ہیں۔

تاہم وہ بولی وڈ میں مافیا کے ہونے، آؤٹ سائیڈر اور ان سائیڈر سمیت اقربا پروری جیسے موضوعات پر بحث کو چند لوگوں کے ذہن کی تخلیق قرار دیتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ فلم انڈسٹری میں کوئی بھی ’مافیا‘ نہیں۔