اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

258

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے سربراہ یوسی کوہن نے سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کے لیے یو اے ای کا دورہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے ‘ڈبلیو ای ایم’ کا حوالہ دے کر کہا کہ یوسی کوہن نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زید النہیان کے ساتھ ‘سلامتی امور کے شعبوں میں تعاون بڑھانے’ اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ‘امن معاہدے’ کے بعد کسی اسرائیلی عہدیدار کا ابوظہبی کا یہ پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے۔