متعدد کمپنیوں کی جانب سے ایسے اسمارٹ فون کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے جن میں سیلفی کیمرا فنگرپرنٹ سنسر کی طرح ڈسپلے کے اندر چھپا ہوگا۔
اب تک ایسے کانسیپٹ ماڈلز تو سامنے آئے ہیں مگر ایک چینی کمپنی اب سام سنگ، شیاؤمی اور دیگر کو پیچھے چھوڑ کر پہلا ایسا کمرشل اسمارٹ فون متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔
زی ٹی ای نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کا پہلا بڑے پیمانے پر تیار ہونے والے اسمارٹ فون یکم ستمبر کو متعارف کرارہی ہے جس میں سیلفی کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا۔
کمپنی کی جانب یہ اعلان ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے والے ایک پیغام میں کیا گیا۔