بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5 پر موجود دنیا کے واحد کھلاڑی

211

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کرکٹرز کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، بیٹنگ میں بابراعظم کی کیریئر بیسٹ پانچویں پوزیشن پر واپسی ہوئی ہے جبکہ بولنگ میں محمد عباس دو درجہ بہتری کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو بیک وقت تینوں طرز کی کرکٹ میں ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

بابر اعظم ٹیسٹ میں 5 ویں ، ون ڈے میں تیسرے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر پر ہیں۔