ٹرمپ کی اہلیہ نے 7 بار شوہر کا ہاتھ جھٹک دیا

124

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں، خاتون اول نے صدر کی جانب سے ہاتھ پکڑنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سات بار صدر کا ہاتھ جھٹک دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلانیا ٹرمپ ایئر فورس ون سے باہر آتے ہوئے اپنے شوہر امریکی صدر کی جانب سے ہاتھ تھامنے کی کوشش کو ناکام بنا رہی ہیں۔

امریکی صدر کی جانب سے کئی بار ایسی کوشش کی گئی مگر میلانیا نے پھر ہاتھ دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ہاتھ کمر پر رکھ دیا۔ میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر کا ہاتھ تھامنے کی بجائے ہیڈریل کو ترجیح دی تاہم ویڈیو میں آگے جاکر دکھایا گیا کہ کچھ دیر بعد وہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے چل رہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.