ئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں جلد انتخابات کرانے کا اعلان کردیا اور کہا وادی کا اپنا وزیراعلیٰ اور وزرا ہونے چاہییں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر نئی دہلی ميں لال قلعے کے تاريخی مقام پر اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں ، حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہونے کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کرائے جائیں گے، وادی کا اپنا وزیراعلیٰ اور وزرا ہونے چاہییں۔
خیال رہے بھارت کے یوم آزادی پر آج مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، یوم سیاہ پر بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہیں، قابض انتظامیہ نے مظاہرے روکنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے۔