بولی وڈ کی جوڑی نے قانونی طور پر ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں

275

بولی وڈ اداکارہ کونکنا سین شرما اور رنویر شورے نے قانونی طور پر ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی۔

یوں تو بولی وڈ فلم نگری کی اس جوڑی 2015 سے علیحدگی اختیار کی ہوئی تھی لیکن اب دونوں کے درمیان قانونی طو پر طلاق ہوگئی ہے۔

کونکنا سین شرما اور رنویر شوری کی طلاق 2 ماہ قبل ہونی تھی لیکن تکنیکی وجوہات کی وجہ سے کاغذی کارروائی جو کہ آن لائن ہونی تھی اس کے لیے 3 اگست کی تاریخ طے کی گئی تھی۔

تاہم بعدازاں طلاق کی کارروائی مزید التوا کا شکار ہونے کے بعد 13 اگست کو مکمل ہوگئی اور دونوں شادی کے بندھن سے قانونی طور پر آزاد ہوگئے۔