ڈوپ ٹیسٹ مثبت، تین پاکستانی ایتھلیٹس پر 4 سال کی پابندی عائد

350

لاہور:ممنوعہ ادویات کے استعمال کا طبی معائنہ (ڈوپ ٹیسٹ) مثبت آنے پر تین پاکستانی ایتھلیٹس پر چار سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق محمد نعیم، محبوب علی اور سمیع اللہ پر چار چار سال کی پابندی عائد ہوگی۔ محمد نعیم اور محبوب علی نے سونے جبکہ سمیع اللہ نے برانز میڈل جیتا تھا۔

ان ایتھلیٹس کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ کھٹمنڈو میں منعقدہ گیمز میں پاکستان نے مجموعی طور پر 132 میڈلز حاصل کیے تھے جبکہ ایشین گیمز میں 32 گولڈ، 41 چاندی اور 59 برانز میڈلز پاکستان کے نام ہوئے تھے۔