دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اپنی ننھی مداح کے نام پیغام جاری کر کے سب کا دل جیت لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی کرکٹر کی مداح نے سچن ٹنڈولکر کی اپنے سے ہاتھ سے بنائی جانے والی پینٹنگ شیئر کی اور ویڈیو میں انہیں بھی مینشن کردیا۔
یہ پینٹنگ ڈاکٹر ارن نیوالی پٹیل کی صاحبزادی سروشتی نے بنائی اور اسے ہاتھ میں پکڑ کر ویڈیو بھی بنوائی۔
سچن کی مداح 7ویں جماعت کی طالبہ ہیں اور وہ ریاست مہاشٹرا کے علاقے نندید کی رہائشی ہیں۔اپنی ویڈیو میں سروشتی نے بتایا کہ وہ ٹنڈولکر کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہوں نے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے یہ پوٹریٹ خود تیار کی۔
سروشتی کے والد نے سچن ٹنڈولکر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یہ پینٹنگ میری بیٹی نے آپ کے لیے تیار کی ہے، اس کی حوصلہ افزائی کردیں گے تو وہ بہت زیادہ خوش ہوجائے گی‘۔