امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر کے امیدوار کے لیے کاملا ہیرس کے انتخاب کو ہولناک قرار دے دیا۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاملا ہیرس امریکی سینیٹ کی سب سے ہولناک رکن ہیں اور انہیں حیرت ہے کہ جو بائیڈن نے انہیں نائب کیسے چن لیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہیرس جب خود صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل تھیں تو ان کی پرفارمنس متاثر کن نہیں تھی اور اسی لیے وہ زیادہ حیران ہوئے کہ بائیڈن نے یہ فیصلہ کیوں کیا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس بریٹ کیواناگ کی سن 2018 میں توثیق کے موقع پر بھی ہیریس انتہائی ادنی درجے کی ہولناک ترین اور بے ادب تھیں۔