گوگل فائلز ایپ میں سیف فولڈر فیچر کا اضافہ

254

کیلیفورنیا: گوگل نے اپنی فائلز ایپ میں سیف فولڈر کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے فائلز صارفین اپنے ڈیٹا کو مزید محفوظ کر سکیں گے۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شروع میں  سیف فولڈر  کا فیچر 20 لاکھ استعمال کنندگان کو دستیاب ہوگا اور پھر آئندہ چند ہفتوں کے دوران بتدریج اس فیچر کو دوسرے صارفین کے لیے بھی متعارف کرائے جائے گا۔

سیف فولڈر  فیچر کو چار اعداد پر مشتمل پن کوڈ کی مدد سے استعمال کیا جا سکے گا۔ جو لوگوں کو باآسانی اپنی اہم دستاویزات، تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو فائلز اسٹور کرنے کے قابل بناتا ہے اور صارفین کی ذاتی فائلز کو دیگر افراد کے ذریعے کھولنے یا ان تک رسائی سے بھی ایپ کو محفوظ رکھتا ہے۔