کولمبو: لنکا پریمیئر لیگ کو پاکستانی پلیئرز بھی چارچاند لگانے کو تیار ہیں، محمد حفیظ سمیت متعدد نے سری لنکن ایونٹ میں دلچسپی ظاہر کردی،فری لانس کرکٹرز کو ترجیح دی جائے گی، اسٹار کھلاڑیوں کو 2 ستمبر کے بعد عدم دستیابی کی وجہ سے زیرغور نہ لائے جانے کا امکان ہے،مجموعی طور پر 93 انٹرنیشنل کرکٹرز نے دستیابی ظاہر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں شیڈول لنکا پریمیئر لیگ میں دنیا بھر کے کرکٹرز نے دلچسپی ظاہر کی ہے،ان میں آل راؤنڈر محمد حفیظ سمیت پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں، البتہ قومی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ میں مصروف ہونے کی وجہ سے اسٹارز2 ستمبر کے بعد ہی دستیاب ہوں گے،اس وجہ سے انھیں زیر غور لائے جانے کا امکان کم ہے،ایونٹ میں پاکستان کے فری لانس کرکٹرز حصہ لے سکتے ہیں۔