شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد

191

فلمی دنیا کا سب سے متعبر ایوارڈ ‘آسکر’ جیتنے والی پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے کی ایک اور دستاویزی فلم کو 41ویں ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کرلیا گیا۔

معروف ٹی وی ایوارڈز فیسٹیول ’ایمی‘ نے شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم فریڈم فائٹرز کو 41ویں سالانہ نیوز اینڈ ڈاکیومنٹری ایوارڈز برائے ‘ بیسٹ فیچر اسٹوری ان نیوز میگزین’ کے لیے نامزد کیا ہے۔

فریڈم فائٹرز 3 بہادر خواتین کی کہانی پر مبنی ہے جن میں ایک ماضی میں کم عمری کی شادی کا شکار، ایک پولیس افسر اور ایک مزدوری کی جنگ کرنے والی خواتین شامل ہیں جو عدم مساوات کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں اور ملک میں یکساں حقوق پر زور دیتی ہیں۔