ٹک ٹاک پر ممکنہ امریکی پابندی پر مارک زکربرگ کا اظہار ‘تشویش’

230

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ٹک ٹاک پر ممکنہ امریکی پابندی کے اثرات پر ‘تشویش’ کا اظہار کیا ہے۔

بز فیڈ کی رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ نے فیس بک کے ملازمین کو کہا کہ وہ ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی کے اثرات کا حوالے سے ‘بہت زیادہ تشویش زدہ’ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک ملازمین سے حالیہ میٹنگ کے دوران مارک زکربرگ ٹک ٹاک کے حوالے سے ‘پریشان کن حالات’ پر بات کی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا انتباہ دیا ہے اور زور دیا ہے کہ اگر امریکا میں اس اپلیکشن کے آپریشن کسی امریکی کمپنی کے حوالے نہیں کیے جاتے تو وہ اپنے ملک میں اس پر پابندی لگادیں گے۔

اس موقع پر مارک زکربرگ نے کہا ‘میرے خیال میں یہ طویل المعیاد بنیادوں پر بہت بری نظیر ثابت ہوگی اور اسے بہت احتیاط سے سنبھالنے کی ضرورت ہے چاہے اس کا حل جو بھی ہو، میں بہت زیادہ تشیوش زدہ ہوں، کیونکہ اس معاملے کے دیگر ممالک میں طویل المعیاد اثرات مرتب ہوں گے’۔

ٹک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی چینی کمپنی بائیٹ ڈانس کی جانب سے امریکا میں ایپ کے آپریشنز کسی امریکی کمپنی کو فروخت کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں اور ایسا نہ کرنے پر وہاں اس اپلیکشن کوو بین کردیا جائے گا۔