لاس اینجلس: امریکی کمپنی پورٹل آئی این سی سے نے فون بوتھ کے سائز کی ہولو گرام ٹیکنالوجی سے لیس ایک ایسی ڈیوائس بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے ذریعے صارفین نہ صرف زندہ بلکہ فوت شدہ افراد سے بھی تقریباً حقیقی ملاقات کا لطف لے سکیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زوم اور دیگر ویڈیو چیٹ کے مقابلے میں اب ایک ایسی ٹیکنالوجی سامنے آئی ہے جس کے ذریعے صارفین نہ صرف کسی دوسرے شخص کے قد کے برابر ہولوگرام سے بات کر سکتے ہیں بلکہ کسی تاریخی شخصیت یا اپنے فوت شدہ عزیز کے ریکارڈڈ ہولوگرام سے بھی بات کر سکتے ہیں۔